Sayings Of Famous Thinkers And Philosophers In Urdu

No comments

The powerful and motivational words by famous and thinkers and philosophers always motivate us and inspire us to achieve the goals in our life. These words give us inspiration to face the hardships and to make ourselves a better person. So that we can spend a better life. Here in this post we are sharing some of beautiful and inspiring sayings of famous thinkers and philosophers in Urdu which will motivate you to achieve your goals and also help you to become a better person. Read Sayings Of Famous Thinkers And Philosophers In Urdu below. Read Also Funny Urdu Quotes.




Inspirational Sayings Of Famous Thinkers And Philosophers In Urdu

دولت سے نرم و نازک بستر تو خریدے جاسکتے ہیں مگر چین کی نیند نہیں۔

وہ کیا ہی بد نصیب انسان ہے جس کے دل میں خدا نے جانداروں پر رحم کرنے کی عادت پیدا نہیں کی۔

علم ایسا بادل ہے جس سے رحمت ہی رحمت برستی ہے۔

ایمان کے دو حصے ہیں پہلا صبر اور دوسرا شکر۔

شرافت سے جھکا ہوا سر ندامت سے جھکے ہوئے سر سے بہتر ہے۔

جو شخص علم کی مشکلات نہیں جھیلتا اسے ہمیشہ کیلئے جہالت کی ذلتیں سہنا پڑتی ہیں  - محمد علی جوہر 

دو چہرے انسان کو کبھی نہیں بھولتے۔ ایک مشکل میں ساتھ دینے والا اور دوسرا مشکل میں ساتھ چھوڑ جانے والا۔

مایوس وہ ہوتا ہے جو اللہ پر یقین نہیں رکھتا اور محروم وہ ہوتا ہے جو اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتا

اگر تم حالات سے خوفزدہ نہیں ہوتو زندہ ہو ورنہ مردہ۔  ~  کلاڈیئر

خود غرض لوگوں سے دوستی اور پیار کرنے کا مطلب اپنے آپ کو زلیل کرنے کے سوا اور کچھ نہیں۔

پریشانی سے بچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ انسان اپنی زندگی کو خالق کی مرضی کے مطابق بسر کرے۔

علم ایک ایسا پودا ہے جسے دل و دماغ کی سر زمین پر لگانے سے عقل کے پودے لگتے ہیں ـــ سنہری باتیں

غرور، حسد، لالچ وہ شعلے ہیں جنہوں نے انسانوں کے دلوں کو جلا کر خاکستر کر دیا ہے ـــ سنہری باتیں

کامیابی کا چیک محنت کے بینک سے کسی وقت بھی کیش ہوسکتا ہے ـــ بنجمن فرینکلن 

مستقبل خواہ کتنا ہی دلفریب کیوں نہ ہو، اس پر مکمل بھروسہ کرنا نادانی ہے ـــ جم اسٹون

مصیبت کی شکایت مت کرو۔ اس سے خدا ناراض ہوتا ہے اور دوست پریشان ہوتا ہے ـــ خواجہ فرید 

ابتدا میں محبت اندھی ہوتی ہے لیکن شادی آنکھیں کھول دیتی ہے ـــ دانش ہند 

ہمارے تصورات میں روح کی عظمت' کردار کی بلندی' جذبے کی گہرائی اور زندگی کی پکار ہونا چاہیے ـــ ہانی

عورت ایک پھول کی طرح ہے جس کو توڑے بغیر بھی تسکین حاصل کی جاسکتی ہے ـــ برطانوی کہاوت

خدا سے ڈرنے کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ تم خلوت میں رہو ـــ امیر خسرو 

کون ہے وہ شخص جس نے کبھی یہ کہا ہو کہ ہمیں نازک انداز عورت سے محبت نہیں کرنی چاہیے — برک

قیادت چاہتے ہو تو دیانت پیدا کرو — ٹیپو سلطان شہید

مخلص دوست قسمت سے ملتا ہے اور اگر کھو جائے تو اس کا غم سدا رہتا ہے — بیکن لارڈ

سب سے زیادہ سوچنا سب سے زیادہ کام کرنے کے مترادف ہے — روز ویلٹ

زندگی ایک بدکار مگر حسین عورت ہے جو کوئی اس کی بدکاری دیکھ لیتا ہے اس کے حسن سے نفرت کرنے لگتا ہے — خلیل جبران

کلام میں نرمی اختیار کرو کیونکہ لفظوں سے زیادہ لہجے کا اثر ہوتا ہے — امام ابو یوسف

قانون کی سب سے اچھی تعریف یہ ہے کہ وہ سب کے لیے یکساں ہو — پوپ الیگزینڈر

معمولی سے معمولی پیشہ اختیار کرنا ہاتھ پھیلانے کی ذلت سے ہمیشہ بہتر ہے  — ہنری سلاسر

عورت کی سرد مہری کی برف کو صرف مرد کی توجہ کی گرم آنچ ہی پگھلا سکتی ہے — جون ریٹرڈن

اپنی لڑکیوں کو مرد استاد سے مت پڑھاؤ ورنہ ان میں سے حیاء کا عنصر رخصت ہو جائے گا — علامہ راشد الخیری

جن اقوام میں استاد کو احترام کا درجہ دیا جاتا ہے وہ اقوام عالم کی راہبری کرتی ہیں — آسکر وائلڈ

دشمن سے ہمیشہ بچو_ لیکن دوست سے اس وقت جب وہ تمہاری تعریف کرنے لگے — امام احمد بن حنبل

تکلیف میں صبر کرنا اور راحت میں شکر کرنا اعلی ترین انسانی وصف ہے — امام ابو حنیفہ

عورت صرف ایک ہی راز مخفی رکھ سکتی ہے اور وہ ہے اس کی عمر کا راز ـــ رابند ناتھ ٹیگور  

دوست کو اپنے حال سے اتنا بے خبر رکھو کہ اگر دشمن بھی ہو جائے تو نقصان نہ پہنچ سکے ـــ دانش عرب

عاشق کا دل ایک پرانی گھڑی کی مانند ہوتا ہے. بار بار رکتا ہے' بار بار چلتا ہے ـــ مارک ٹائی نم

یتیم وہ نہیں جو والدین کے سائے سے محروم ہوگیا ہے بلکہ یتیم درحقیقت وہ ہے جو اخلاق سے محروم ہے ـــ امام علی (رض)

ہزاروں دوستوں کی موجودگی سے خوش نہ رہو بلکہ ایک دشمن کی عدم موجودگی سے خائف رہو ـــ امام شافعی

ہر مشکل انسان کا امتحان لینے آتی ہے۔ اس لیے اس سے گھبرانا نادانی ہے ـــ امام غزالی

مذہب اسلام کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ یہ انسان کو انسان کے مقام پر رکھتا ہے ـــ رابندر ناتھ ٹیگور

دنیا ایک اسٹیج ہے' جس میں ہر شخص اپنا کردار ادا کرتا ہے اور چلا جاتا ہے ـــ شیکسپئر

عورت خاموش رہ کر بولتی ہے. بشرطیکہ سننے والے کان حساس ہوں ـــ سمیرا حق 

میری خوشی کا سبب صرف اتنا ہے کہ میں کسی شخص سے توقعات وابستہ نہیں کرتا ـــ محمد علی خان 

اچھا دوست سو بار بھی روٹھے تو منا لو. کیونکہ موتیوں کی مالا ٹوٹنے پر بھی دوبارہ بنائی جاسکتی ہے ـــ عربی دوستی 

دنیا میں ہر شخص اچھے آدمی کی تلاش میں رہتا ہے لیکن خود اچھا آدمی نہیں بنتا ـــ راک فیلر

دل کی صفائی چاہتے ہوتو آنکھ بند کرلو. یہی وہ رخنہ ہے جہاں سے غبار اندر آتا ہے ـــ عربی کہاوت

جب تک انسان مشکلات کے مصائب میں گرفتار نہیں ہوتا' اس کے جوہر نہیں کھلتے ـــ ہمایوں

لوگ مجھے دیوتاؤں کا بیٹا کہتے ہیں. کاش وہ آکر دیکھیں کہ انہوں نے مجھے دیوتا بنا کر کسی قدر تنہا کر دیا ہے ـــ سکندر اعظم

میری بدترین ناکامی میرے دوستوں کا مجھ سے منہ پھیر لینا ہے ـــ سکندر اعظم

جس قدر میری سلطنت کی حدود وسیع ہوتی ہیں' میں اسی قدر مختصر ہوتا جات ہوں ـــ سکندر اعظم

بادشاہ ہونے کا مطلب ملکی خزائن کو ذاتی جاگیر کے لیے استعمال کرنا نہیں ـــ شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر

سونے کو آگ میں ڈال کر پرکھا جاتا ہے اور انسان کو مصائب میں ڈال کر ـــ مارک این ون

دوست بنانے سے قبل اپنے دل میں ایک قبر بنالو تاکہ دوست کی برائیاں دفن کرسکو ـــ چینی کہاوت

جو لوگ میرے اشاروں کو سمجھ لیتے ہیں ان سے مخاطب ہونے میں مجھے خوشی ملتی ہے ـــ بھگت کبیر

مجھے ڈرائنگ روم اور دیوان خانوں میں بیٹھ کر بکواس کرنے والے سیاست دانوں کی ذرہ بھر پرواہ نہیں ـــ نپولین بونا پارٹ

گانا آدمی کی قوت ارادی کو کم کرتا ہے اور اسے عیش پرستی کا مطیع بنا دیتا ہے ـــ ٹالسٹائی

شادی مقدس روحوں کا ملاپ ہے تاکہ ایک تیسری روح وجود معرض وجود میں آسکے ـــ خلیل جبران

اگر تم ہنستے ہوتو تمام دنیا تمہارے ساتھ ہنسے گی لیکن اگر تم روتے ہوتو اکیلے ہی روؤ گے ـــ بیکن

زندگی کے سوا اور کوئی دولت نہیں ہے اس میں محبت، خوشی اور تعریف کی تمام قوتیں موجود ہیں ـــ برٹرینڈرسل

These are the most inspirational Sayings Of Famous Thinkers And Philosophers In Urdu. For more Urdu Quotes keep follow us.



No comments :

Post a Comment